احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
پچ ٹیمپرنگ پکڑے جانے کے بعد دھاک بیٹنگ، نہاد بائولنگ فیل،آسٹریلیا کاچھٹا ورلڈکپ،کرک اگین پیش گوئی سچ۔پچ راز فاش،پیٹ کمنز کی پچ تصویر،اگلے روز گرائونڈ سٹاف کی کھنچائی۔پچ کی دونوں جانب 5 میٹر پانی سے پچائو کی تراکیب سمیت آسٹریلینز نے بھارت کی متعدد چوریوں کو پکڑ کر اس کا زہر نکال مارا۔نتیجہ میں دھاک بنی بیٹنگ اور دنیا بھر کو ڈراتی نام نہاد بائولنگ لائن فیل ہوگئی۔شامی چلا نہ بمرا،اسپنرز کو تو سب بھول گیا۔آسٹریلیا نے مار مار کر ادھ موا کردیا۔گرائونڈ میں موجود 135 ہزار افراد کے چہرے سیاہ پڑگئے،ڈیڑھ ارب کی آبادی والے ملک بھارت سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں بھارتیوں کے دل ٹوٹ گئے۔کرک اگین کی پیش گوئی اور تجزیہ بھی سچ۔بیس برس قبل کی دی گئی تشبہیات بھی سچ ثابت ہوئیں۔آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹ کی بڑی شکست دے دی۔آسٹریلیا 2015 کے بعد پہلی بار،رواں صدی میں چوتھی بار،مجموعی طور پر چھٹی بار ورلڈچیمپئن بن گیا،بھارت کو ورلڈکپ میں چوتھے فائنل میں دوسری شکست ہوئی اور ایک بار پھر آسٹریلیا سے۔20 برس قبل کے زخم ہرے ہوگئے،جب آسٹریلیا نے جوہناسبرگ میں 2003 میں ورلڈکپ جیتا تھا۔
بمراہ لڑائی پر اتر آئے،بھارتی وزیر اعظ مودی،شاہ رخ سمیت ہزاروں چہرے سیاہ،فینزمیں غصہ
احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی وزیر اعظم،سابق کرکٹرز،اداکار اورا ہم شخصیات کیلئے بری رات۔کینگروز نے 241 رنز کا ہدف آسانی کے ساتھ 43 ویں اوور میں صرف 4 وکٹ پر پورا کرلیا۔ابتدا میں 47 پر 3 وکٹ گرچکے تھے،بھارتیوں کی اچھلنیاں دیکھنے لائق تھیں لیکن پھر ٹریوس ہیڈ کے ایک ہیڈ نے ایک ارب سے زائد سر جھکنے پر مجبور کردیئے،یاد گار سنچری بنالی۔انہوں نے 120 بالز پر 137رنز بنائے۔وہ فتح سے 2 رنز قبل آئوٹ ہوئے۔ان کے ساتھ مارنس لبوشین 110 بالز پر 58 رنز کے ساتھ ناقابل شکست تھے۔ڈیوڈ وارنر7،مچل مارش 15 اور سٹیون سمتھ4 کرسکے۔بھارت کی جانب سےجسپریت بمراہ نے 2 اور شامی کے ساتھ سراج نے ایک ایک وکٹ لی۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 فائنل،احمد آباد میں بڑا سرپرائز تیار،آسٹریلیا ورلڈ چیمپئن ہوسکتا یا نہیں،دلچسپ تفصیلات
اس سے قبل بھارتی ٹیم اننگ کی آخری بال پر 240 اسکور کرکے آئوٹ ہوگئی۔کے ایل راہول نے 112 بالز پر 66 اور ویرات کوہلی نے 63 بالز پر 54 جب کہ روہت شرما نے 31 بالز پر 47 رنزبنائے۔ایک موقع پر درمیان کے 29 اوورز میں بھارت صرف ایک بائونڈری لگاسکا تھا۔آسٹریلیا کی جانب سےمچل سٹارک نے 55 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ نے 2،2 وکٹیں لیں۔