کولمبو،کرک اگین رپورٹ
زمبابوے سیریز شیڈول جاری،افغانستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی میچزسیٹ۔سری لنکا کرکٹ بورڈ اور اس کی وزارت کھیل میں جنگ جاری ہے۔دونوں جانب سے دستویزات پیش کی گئی ہیں۔ایسالگتا ہے کہ آئی سی سی کی انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھنے کی آشیرباد کے بعد سری لنکا کرکٹ کو اب کسی کی پروانہیں ہے۔ایسے میں کرکٹ شیڈول ہورہی ہے۔
ایک جانب سری لنکا کرکٹ معطل ہے۔دوسری طرف اس کی ایک نہیں،تین انٹرنیشنل سیریز شیڈول ہورہی ہیں۔تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم سری لنکا کادورہ کررہی ہے۔اس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز ہیں۔
سری لنکا کرکٹ صدرکا آئی سی سی کو خفیہ خط کا انکشاف،غداری کا مقدمہ،حیثیت آبزرورکی ہوگئی
اس کے ساتھ ہی افغانستان سے ٹی 20 سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ سری لنکا میں رکھاجارہا ہے۔اور اس کے فوری بعد بنگلہ دیش کی سیریز ہوگی۔
افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش میں ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایک ٹیسٹ میچے کے لیے آمد متوقع ہے جس کے بعد سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز ہوگی۔
سری لنکا اور زمبابوے نیشنل مینز کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز 6 جنوری سے شروع ہوگی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز 6 جنوری سے 11 جنوری تک پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔اس کے بعد ایکشن ٹی ٹوئنٹی کا ہوگا جو دمبولا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منتقل ہو جانا ہے، جہاں سیریز 14 سے 18 جنوری تک کھیلی جانی ہے۔
سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ شیڈول ،ون ڈے سیریز
پہلا ون ڈے ۔ 6 جنوری ۔ پالیکیلے
دوسرا ون ڈے ۔ 8 جنوری ۔پالیکیلے
تیسرا ون ڈے ۔11 جنوری۔ پالیکیلے
ٹی ٹوئنٹی سیریز
پہلا ٹی ٹوئنٹی ۔14 جنوری ۔ دمبولا،
دوسرا ٹی ٹوئنٹی۔ 16 جنوری ۔دمبولا
تیسرا ٹی ٹوئنٹی 18 جنوری ۔دمبولا