کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ویسے تو ایشین کرکٹ حکام نے طے کیا تھا کہ آئی سی سی کے 2 میگا ایونٹس کرکٹ ورلڈکپ اور ورلڈ ٹی 20 سے قبل ایشیا کپ اس کے فارمیٹ کے مطابق ہونگے۔رواں سال کرکٹ ورلڈکپ کا تھا تو اس سے قبل ایشیا کپ 50 اوورز فارمیٹ کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا گیا تھا،اس سے گزشتہ برس 2022 میں ورلڈ ٹی 20 کپ تھا تو ایشیا کپ اس سے قبل ٹی 20 فارمیٹ میں ہوا تھا۔اب ایک بار پھر ورلڈ ٹی 20 کپ 2024 سرپر پے۔7 ماہ کاوقت باقی ہے تو سوال ہوگاکہ کیا ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا یا نہیں۔
سادہ سا جواب ہے کہ 2024 میں ایشیا کپ نہیں کھیلا جائے گا۔اب ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2025 میں ہوگا جو کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد کھیلاجائے گا۔اس کے لئے ستمبر 2025 کی ونڈو رکھی گئی ہے اور یہ ٹی 20 فارمیٹ میں اس لئے ہوگا کہ اسکے ٹھیک 6 ماہ بعد فروری،مارچ 2026 میں ورلڈ ٹی 20 کپ ہونا ہے۔ورلڈ ٹی 20 کپ 2026 بھارت میں فروری،مارچ میں ہوگا۔