کینبرا،کرک اگین رپورٹ
پرتھ میں میں ہوں یا رضوان،بابراعظم کپتان کا ساتھ دے رہا یا نہیں،سرفراز احمدنےسب بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں اور بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کون سا اسپنر کھیلے گا،ایک ہوگا یا 2 ہونگے۔کون سا وکٹ کیپر ہوگا۔میں ہونگا یامحمد رضوان۔یہ دونوں سوالات ٹیم منیجمنٹ سے پوچھے جانے والے ہیں،میں تو صرف یہی کہوں گا کہ ہماری تیاری مکمل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کینبرا میں آج کے پریکٹس سیشن سے قبل میڈیا سے بات کی ہے۔
سابق کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہماراکام تیاررہنا اور پرفارم کرنا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ پاکستان آسٹریلیا کو ہراکر اپ سیٹ کرے گا،غلط ہے۔ہم کوئی چھوٹی ٹیم نہیں ہیں۔ہمارے پاس کوالٹی پلیئرز ہیں جو آسٹریلیا کو ہراسکتے ہیں۔آسٹریلیا ٹیم کے پاس اسپیشلسٹ ہیں تو ہم بھی کم نہیں ہیں۔ہم یہاں جیتنے کیلئے آئے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں سابق کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ میں یہاں 2016 میں بھی آیا تھا۔کینبرا میں پریکٹس میچ کا فائدہ ہوتا ہے۔آسٹریلیا کے کئی ٹیسٹ پلیئرز کھیلتے ہیں تو ٹیسٹ میچ سے قبل ہمیں بہترین پریکٹس مل جاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ شان مسعود محمد حفیظ کے قریب ہیں۔ذہنی طوپرہم آہنگی ہے۔ایک ساتھ حمکت عملی ہوتی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ بطور سابق کپتان بابر اعظم شان مسعود کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں۔پلانز میں حصہ لیتے ہیں،اپنی رائے دیتے ہیں اور یہ سب سے خوش آئند بات ہے،اس لئے کہ سابق کپتان کی جانب سے ایسا کم ہوتا ہے۔ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں ، کوشش کریں گے ان کو اچھا اسٹارٹ نہ لینے دیں اور انہیں آوٹ کریںہماری بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اپ اچھی ہے۔