لاہور 8 دسمبر، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز
انڈر 19 کی 29 خواتین کرکٹرز اتوار کے روز سے ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہونے والے 15 دن کے اسکلز کیمپ میں حصہ لیں گی۔ یہ تمام کھلاڑی ہفتے کی شام کیمپ میں رپورٹ کریں گی۔اس انڈر 19 کیمپ کا مقصد آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے لیے کھلاڑیوں کی شناخت کرنا ہے۔ اس سیریز میں تیسری ٹیم سری لنکا ہوگی۔ سیریز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کیمپ کے دوران یہ انڈر 19 کھلاڑی مختلف ٹریننگ سیشن کے ساتھ ساتھ سینا ریو میچ اور ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ بھی کھیلیں گی۔ کوچز اور سلیکشن کمیٹی کے ممبرز ہر کھلاڑی کی کارکردگی، مہارت اور فٹنس کو دیکھے گے جس سے ایک متوازن ٹیم کی تشکیل میں مدد ملے گی۔کیمپ میں جن 29 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، ہانیہ احمر، لائبہ ناصر، ماہ نور آفتاب، ردا اسلم اور زیب النسا اس سال جنوبی افریقہ میں ہونے والے پہلے انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پندرہ رکنی پاکستان ٹیم کا حصہ تھیں۔
کیمپ کی 29 کھلاڑی
علیسہ مختیار ( ملتان ) انوشے ناصر ( کراچی ) اقصی یوسف ( ملتان ) عریشہ انصاری (اوکاڑہ ) ایمان فاطمہ ( لاہور ) حلیمہ دعا ( لاہور ) ہانیہ احمر ( کراچی ) حمیرا غلام حسین ( کوئٹہ ) کائنات ایمان شاہ ( کراچی ) کومل خان ( لاہور ) لائبہ ناصر ( لاہور ) ماہم انیس ( راولپنڈی ) ماہ نور آفتاب ( پشاور ) میمونہ خالد ( لاہور ) میمونہ ٹیپو سلطان ( لاہور ) مبین احمد ( راولپنڈی ) مقدس بخاری ( ملتان ) مسکان عابد ( لاہور ) راویل فرحان ( لاہور ) ردا اسلم ( مظفرآباد ) صباشیر ( لاہور ) سمیعہ افسر ( لاہور ) ثنا طالب ( بہاولپور ) تسکین فاطمہ ( کراچی ) طیبہ امداد ( ایبٹ آباد ) واصفہ حسین ( کراچی ) زیب النسا ( چارسدہ ) زریش فاروق سیموئل ( لاہور ) اور زوفیشان ایاز ( راولپنڈی)۔
سپورٹ اسٹاف۔ وسیم یوسفی ( ہیڈ کوچ ) شاکر قیوم ( اسسٹنٹ کوچ ) عائشہ جلیل ( منیجر) ذوالفقار بابر ( اسپن بولنگ کوچ ) تحریم سنبل ( فزیو) محمد رمضان ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) عثمان شاہد ( انالسٹ ) اور امیراللہ ( ایونٹ آفیسر