میلبورن،کرک اگین رپورٹ
File Photo
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کا 15 سالہ پرانا کلینڈر ایئر کا ورلڈ ریکارڈ انگلش کپتان جوئے روٹ کی پہنچ سے دور ہونے لگا ہے۔انگلینڈ کے اپنے کھلاڑی ہی اس کے دشمن ہونے لگے ہیں۔بائولرز نے تو آئیڈیل حالات بنادیئے تھے لیکن بیٹر نے جوئے روٹ کے لئے حالات سازگار نہیں چھوڑے ہیں۔
کووڈ مثبت کیسز سے انگلینڈ چارج،آسٹریلیا کو 267 پر ڈھیر کردیا
ایم سی جی میں انگلش کپتان کی سال کی آخری اننگ شروع ہوگئی ہے۔میچ کا دوسرا روز ختم ہوگیا ہے،جوئے روٹ 12 پر ناٹ آئوٹ واپس آئے ہیں،اس طرح وہ 1692 اسکور پر پہنچ گئے ہیں،انہیں ویو رچرڈز کا ریکارڈ توڑنے کے لئے مزید 18 اور پھر محمد یوسف کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لئے 96 اسکور کی ضرورت ہے۔محمد یوسف 1788 رنزکے ساتھ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں۔اتنی بات تک تو سب درست لگ رہا ہے لیکن معاملہ یوں کراب ہوگیا ہے کہ انگلینڈ کی دوسری اننگ میں ٹاپ 4 وکٹیں صرف 31 کے مجموعہ پر پویلین لوٹ چکی ہیں۔
میلبورن ٹیسٹ،انگلش ٹیم پر کووڈ کا حملہ،4 مثبت کیسز،سیریز پر خطرات کے بادل
جوئے روٹ کو ریکارڈ قائم کرنے کے لئے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مدد،شراکت دکار ہے،ایسا لگتا ہے کہ پچ پر رکنے کو کوئی تیار نہیں ہے۔انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف 185 پرآئوٹ ہونے کے بعد بڑے خسارے کا سامنا تھا لیکن اس کے گیند بازوں نے اسے 267 پر آئوٹ کرکے خسارہ 82 تک کردیا تھا۔
انگلینڈ کی دوسری اننگ کی شروعات خراب رہیں۔زیک کرولی 5،ڈیوڈ میلان صفر،حسیب حمید 7 اور جیل لیچ صفر پر گئے،انگلینڈ نے کھیل کے خاتمہ پر 4 وکٹ کھوکر صرف 31 بنائے ہیں۔روٹ 12 اور سٹوکس 2 پر کھیل رہے ہیں۔مچل سٹارک اور سکاٹ بولینڈ نے 2،2 وکٹیں لی ہیں۔
انگلینڈ کو پہلی اننگ کی برتری دور کرنے کے لئے اب بھی مزید51 رنزدرکار ہیں۔6 وکٹیں باقی ہیں،میچ کے دوسرے روز کل ملا کر 13 وکٹیں گری ہیں،میچ کا فیصلہ کل تیسرے روز متوقع ہے۔