کیپ ٹاؤن ،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یا پھر کیپ ٹاؤن پچ کا اچھال۔پہلے ہی روز تیسری اننگ شروع ۔20 وکٹیں گرگئیں۔
بھارتی ٹیم کا ٹوٹل اسکور 153 نہ دیکھیں بلکہ ساتھ یہ بھی دیکھیں کہ
اس کی 6 وکٹیں صفر رنز کے اندر گری ہیں تو اننگ تمام ہوئی،ایک اوور میں 3 وکٹیں ۔11 بالز میں 6 وکٹیں اور کوئی اسکور نہیں ۔ویرات کوہلی 46 رنز بناگئے ۔
کرکٹ نہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ اس سے بہت بہترین ہے؟ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلے جنوبی افریقہ کو صرف 55 رنز پر ڈھا دیا۔ اس کے بعد تیزی سے رن بنانے لگے۔ چائے کے بعد ہوائیں بدل گئیں۔ بھارت نے اسکور بورڈ پر ایک بھی رن کا اضافہ کیے بغیر 6 وکٹیں گنوا دیں۔
لونگی نگیڈی کے ساتھ بیٹنگ کی تباہی اس وقت شروع ہوئی جب اس نے اپنے پہلے اوور میں تین وکٹیں لیں۔ باقی وکٹیں تاش کے پتوں کی طرح گرتی رہیں ۔ بھارت نے 98 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی اننگز 153 رنز پر ختم کی۔ جنوبی افریقی سپیل کی آخری 11 گیندیں پڑھیں – W 0 W 0 W 0 0 W 0 W W۔
جنوبی افریقہ نے دوسری اننگ میں بنا کسی نقصان کے 13 رنز بنالئے تھے۔