لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان اور آسٹریلیا میں کرکٹ معاہدے،تفصیلات آگئیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ میں نے آسٹریلیا کا دورہ نگران وزیر اعظم پاکستان کو اعتماد میں لے کرکیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین نے ہمارے لئے دعوت کی اور کھانا دیا۔ان کے ساتھ موجود سلمان نصیر نے تفصیلات بتائی ہیں اور کہا ہے کہ جو چیلنجز اس وقت چل رہے ہیں ،سخت ہیں۔ایف ٹی پی(فیوچر ٹور پروگرام ) اتنا مصروف ہے کہ مسائل ہیں۔ہمارا ان کے ساتھ بہت سے مسائل پر بات ہوئی ہے۔ہم نے پارٹنر شپ پربات کی۔پہلا یہ کہ بگ بیش لیگ اور پی ایس ایل شیڈول میں آگے تصادم نہ ہو،تاکہ ایک دوسرے کے ہاں کھلاڑی آجاسکیں۔اس پر اتفاق ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہم نے مزیدکام کیا کہ انڈر 19،شاہینز اور ویمنز ٹورز ایک دوسرے کے ہاں کریں۔سالانہ بنیادوں پر ہم ایک دوسرے کے ہاں کھیل سکیں۔
کرک اگین نے چند روز قبل نیوز بریک کی تھی کہ پاکستان اور آسٹریلیا میں کرکٹ سے متعلق معاہدے ہوئے ہیں اور اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
مسلسل شکستیں،پاکستان نے حل تلاش کرلیا،کرکٹ آسٹریلیا سے پی سی بی کا بڑا معاہدہ
سلمان نصیر نے کہا ہے کہ ہم تیسرے ملک کو بھی شامل کریں۔اس کے علاوہ ٹریننگ،کیوریٹرز،تیکنالوجی پر بات ہوئی،اس پر اپ گریڈ کرنے کی چیزیں ہوگئی ہیں۔ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بھی بات کی ہے۔آئی سی سی کے حوالہ سے اور دیگر مسائل پر بھی بات ہوئی ہے۔
ذکا اشرف نے کہا ہے کہ یہ مواقع پہلی بار ہوئے ہیں۔یہ پی سی بی کا اچھا اقدام ہے۔ہارجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن اس کے ساتھ آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے ہم سب کے لئے کھانا کیا،یہ سب کچھ پہلی بار ہوا ہے۔ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے پاکستان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریفیں کیں۔ذکا اشرف نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پچز کے اچھے کیوریٹرز نہیں ہیں،ان کی ٹریننگ کی جائے گی۔