ایڈیلیڈ ،کرک اگین رپورٹ
عثمان خواجہ کا آئی سی سی کو ایک اور سخت جواب ،امن ٹی شرٹ لانچ،بڑا اعلان ساتھ
عثمان خواجہ بھولے نہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سمیت اہم اداروں کو سخت جواب دے دیا ،اب ٹی شرٹ کے ساتھ نیا پلان بنالیا ہے۔
آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز خواجہ پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں امن کا ایک پیغام بیٹ اور شوز پر علامتی سٹیکرز کے ساتھ دینا چاہتے تھے لیکن کامیابی نہ ملی۔پھرربن باندھا تو اس پر آئی سی سی کی وارننگ آگئی ۔
اب انہوں نے ٹی شرٹ لانچ کردی ہے۔
آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے منگل کے روزالیکٹرک وکی کے ساتھ شراکت کا اعلان کرتے ہوئے اپنا ٹی شرٹ برانڈ لانچ کیا۔ آئی سی سی کے خلاف خواجہ کی حالیہ حالت جنگ کے مطابق لباس کی لائن کو آزادی اور مساوات‘ ٹی شرٹس کہا جا رہا ہے۔ مزید برآں، خواجہ نے اعلان کیا کہ ٹی شرٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والا تمام منافع یونیسیف چلڈرن آف غزہ کو عطیہ کیا جائے گا۔