ڈنیڈن،کرک اگین رپورٹ
حارث رئوف کی خوفناک ٹھکائی،فن ایلن کے ریکارڈ چھکے،سنچری،بابر اعظم کی دوڑیں۔شاہین آفریدی کی ضد دیکھ کر کیویز بھی نہ بدلے،ایک بار پھر دھواں دھار آغاز۔پاکستان کے خلاف تیزرفتاری سے بیٹنگ کی ہے۔فن ایلن نے مسلسل دوسرے 50 رنز مکمل کئے۔
اہم بات یہ تھی کہ حارث رئوف کی ایک باپھر طبعیت صاٖف ہوئ،ان کے دوسرے اوور میں 28 رنزپڑے،یہی نہیں شاہین آفریدی اور محمد نواز کو بھی ایک ایک اوور میں 2،2 چھکے لگے۔نیوزی لینڈ نے اننگ کے پہلے ہاف میں 100 رنز مکمل کرلئے۔فن ایلن نے نواز کو 107 میٹر لمبا چھکا لگایا۔گیند پارک سے باہر گم ہوگئی تھی۔
فن ایلن نے پاکستان کی پہلی کامیابی کا مزاخراب کیام،ڈیوون کونوے کی وکٹ پر بابر اعظم نے حارث رئوف سے لپٹ کر یوں جشن منایا کہ جیسے کوئی بلا ٹلی ہو۔
یہی نہیں بلکہ حارث رئوف اننگ کا 12 واں اور اپنا تیسرا اوور کروانے آئے تو 9 بالز کا اوور کیا۔3 وائیڈ بالز کیں3چھکے کھائے۔23 رنز دے گئے۔بابر اعظم کی دوڑیں لگیں اور وہ سمجھانے آئے۔
اننگ کا 13 واں اوور شاہین کروانے آئے اور 48 بالز پر فن ایلن کی سنچری مکمل کرواگئے۔ان کو 18 رنز پڑے۔فن ایلن نے 11 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔فن ایلن اننگ میں 11 چھکے لگاکر نیوزی لینڈ کی جانب سے ایک اننگ میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی قائم کرگئے۔