ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
بی پی ایل 2024 کا آج سے آغاز،پاکستانی کھلاڑی بھی شریک۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل ) کا دسواں ایڈیشن آج 19 جنوری 2024 سے شروع ہوگا۔ایونٹ میں 7 ٹیمیں ہیں۔کومیلا وکٹورینز بی پی ایل کی تاریخ میں چار ٹائٹلز کے ساتھ راج کرنے والی چیمپئن اور سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ دیگر ٹیموں میں چٹاگرام چیلنجرز، دردنتو ڈھاکہ، فارچیون باریشال، کھلنا ٹائیگرز، رنگپور رائیڈرز اور سلہٹ اسٹرائیکرز شامل ہیں۔
لائیو کرکٹ میچز،لائیو سٹریمنگ اور لائیو بی پی ایل ایکشن میں کومیلا وکٹورینز کا افتتاحی میچ دردانتو ڈھاکہ کے خلاف ہوگا۔ کچھ ستارے شامل ہونے والے ہیں۔ محمد رضوان، بابر اعظم اور پال سٹرلنگ جیسے کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا گیا ہے۔
بی پی ایل میچز ڈھاکہ،سلہٹ اور چٹوگرام میں ہونگے۔دن کے میچز مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے اور شام کے میچز ساڑھے 6 بجے ہونگے۔پاکستان کے کئی کھلاڑی مختلف ٹیموں میں شریک ہیں۔