کرک اگین رپورٹ
آسٹریلین کرکٹ ایوارڈ ونرز،مشرفی مرتضیٰ لیگ چھوڑ گئے،ویرات کوہلی پر نیا الزام،سٹیون سمتھ کابھی ایک دعویٰ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے مشرفی مرتضیٰ نے اچانک کھیلنے سے انکار کردیا۔انہوں نے یہ کہہ کر سائیڈ لائن لی ہے کہ وہ مزید نہیں کھیلیں گے۔اس طرح بی پی ایل 2024 میں سلہٹ سٹرائیکرز ان کے بغیر ہوگی۔
آسٹریلیا کے سالانہ کرکٹ ایورڈز میں ٹیسٹ سلیکشن سے نظر انداز کئے جانے والے کیمرون بین کرافٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ جیتا ہے۔خواتین کی ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر سوفی ڈے اور ایلیس ولانی، مینز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر کیمرون بینکرافٹ ،بیٹی ولسن ینگ کرکٹر آف دی ایئر ایما ڈی برو، بریڈمین ینگ کرکٹر آف دی ایئر فرگس او نیل قرار پائے۔
آسٹریلیا کیلئے نئے اوپنر بننے والے سٹیوسن سمتھ نے تنقید نگاروں کو جواب دے دیا،کہتے ہیں کہ ان کی اوسط دیکھ لیں ،وہ نئے اوپننگ رول میں فٹ ہیں۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف وشاکا پٹنم میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے تیار ہے، تیسرے ٹیسٹ کے لئے بھی ویرات کوہلی کی ممکنہ دستیابی کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ کوہلی نے ذاتی مسئلے کی وجہ سے سیریز کے پہلے دو میچوں سے دستبرداری اختیار کی۔ جہاں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے شائقین پر زور دیا کہ وہ سازشوں اور افواہوں میں پڑنے سے گریز کریں، کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے الزام لگایا کہ ویرات کی غیر موجودگی ان کی والدہ کی صحت کے لیے خراب ہے۔ تاہم، ویرات کے بھائی وکاس نے ان افواہوں کو رد کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی ماں کی صحت کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
جے شاہ ایک بار پھر ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ بننے جارہے ہیں۔ان کا یہ تیسرا دور ہوگا۔