ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
شادی کا تنہائی میں بتائوں گا اور آپ کو بتائوں گا،بابر اعظم نے کس ساتھی کھلاڑی سے اوپن وعدہ کرلیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ میں شادی کب کروں گا،آپ کو تنہائی میں بتائوں گا۔بابر اعظم نے اپنے ساتھی کھلاڑی محمد رضوان کو سوشل میڈیا کی ایپ ایکس کے سپیس میں بات چیت کرتے جواب دیا ہے۔بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران آج یہ وقت نکالا ہے اور کافی باتیں کی ہیں۔سابق کپتان سرفراز احمد کو عزت دی،بتایا ہے کہ ان کے کیریئر کی بہتری میں سرفراز احمد کا بڑا ہاتھ ہے۔ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ شروع کی زندگی مشکل ہوتی ہیے،اپنے والد کی دکان پر جایا کرتا تھا اور وقفہ میں کرکٹ کھیلتا تھا۔
اسی دوران جب وہ فینز سے بات کررہے تھے تو محمد رضوان بھی لائن پر آگئے اورکہا کہ شادی کب کروگے،یہاں ابھی بتائو۔اس پر بابر نے جواب دیا کہ شادی کا تنہائی میں بتائوں گا۔
بابر اعظم نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا ڈیبیو یادگار لمحہ تھا،ورلڈکپ جیتنا،اس میں پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔مشکلات زندگی کا پارٹ ہیں،سیکھنے کو ملتا ہے۔پی ایس ایل دنیا کی اچھی لیگ ہے اور تمام ممالک سے عزت ملتی ہے لیکن نیوزی لینڈ سے کمال عزت ملی۔