لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل پر کرکٹ جنوبی افریقا کا پھر وار،کراچی کنگزکودہرا دھچکا،نیا حکم جاری،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ شمسی پورے ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوگا۔ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ جنوبی افریقا میں اچھے تعلقات نہیں ہیں یا پھر کرکٹ جنوبی افریقا کسی اور کے زیر اثر ہے۔ہرسال پی ایس ایل کو کرکٹ جنوبی افریقا سے دھچکا لگتا ہے۔اب بھی ایسا ہوا ہے۔
کراچی کنگز کو پی ایس ایل 2024 کے افتتاحی میچ سے قبل دہرا دھچکا لگا ہے۔ دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی محدود ہے۔ جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی ٹورنامنٹ کے دوسرے ہاف سے باہر ہو جائیں گے جبکہ انگلش آل راؤنڈر جیمی اوورٹن پورے سیزن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل،ملتان سلطانز کو دہرا دھچکا،متبادل کیلئے جنوبی افریقا بورڈ کا انکار
کرکٹ جنوبی افریقا نے صرف محدود مدت کے لیے کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کیے ہیں کیونکہ انہیں 8 مارچ سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک ٹی 20 کے لیے وطن واپس جانا ہے۔ بورڈ نےڈومیسٹک ٹی 20 مقابلے میں شرکت کے لیے وطن واپس بلایا ہے اور 6 مارچ تک پی ایس ایل کھیلیں گے۔
ایک روز قبل ایسا ہی سلوک ملتان سلطانز سے متعلق پروٹیز پلیئرز وبورڈ کا تھا۔