اسلام آباد،لاہور:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے آزاد،براہ راست وزیر اعظم کے کنٹرول میں چلاگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اب وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی سے آزاد ہوگیا۔سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرزکے رکن نہ رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو براہ راست وزیر اعظم آفس کے ماتحت کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اب کابینہ ڈویژن کو جواب دہ ہوگا،اس کا فیصلہ بھی نگران حکومت نے کیا ہے۔
یوں پاکستان کرکٹ بورڈ کو مکمل طور پر ایک سیاسی آفس کنٹرول کرے گا۔کیبنٹ ڈویژن نے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
آئی پی سی کا کام پہلے بھی پوسٹ آفس کا تھا لیکن اس کے باوجود بھی معاملات میں مداخلت ہوتی تھی۔نیا وزیر اعظم تاحال منتخب نہیں ہوا۔انتخابات کے باوجود بدستور حالات واضح نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی کوشش سے یہ سب ہوا ہے۔