کراچی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کوچنگ یا عہدہ،وسیم اکرم کا جواب آگیا،آئی پی ایل کے حوالہ سے بھی کرارا تڑکا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ممکنہ کوچنگ یا ڈائریکٹر بننے کی ممکنہ پیشکش کا جواب پہلے ہی دے دیا ہے۔
ایک نجی چینل شو میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوئی عہدہ قبول کروں،اگر مجھے پیشکش ہوئی تو قبول نہیں کروں گا،میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے وقت کی کرکٹ اور کرکٹرز نہیں ہیں،البتہ 80 سال کے بعد میرا وقت پھر آئے گا،پھر دیکھیں گے،جو شو کررہاہوں ،اسے سے مطمئن ہوں،مصباح الحق نے بھی مستقبل قریب میں ایسی کسی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔
وسیم اکرم نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ آئی پی ایل پر تبصرے یا شو نہیںکرنا چاہتے،یہاں پاکستان میں کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے،البتہ جب پاکستانی کھلاڑی شامل کئے جائیں گے تو پھر سوچاجاسکتا ہے۔