سڈنی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بھارت بیک وقت آسٹریلیا میں،پردے کے پیچھے کیا چل رہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز یا میچ یا آسٹریلیا کے ساتھ مل کر 3 ملکی کپ کب ممکن ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے اس سال موقع اور دونوں ممالک کی ٹیموں کے اپنے ہاں ہونے کے باوجود اس کے انعقاد کو اس سال خارج از امکان قرار دیا ہے۔سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔دوسری بات یہ کی ہے کہ یہ منصوبہ موجود ہے،اگلے سال ہوسکتا ہے لیکن دونوں دعووں میں حتمی طور پر تفصیلات نہیں ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اب بھی اس پر کام جاری ہے لیکن کنفرمیشن نہیں ہوپارہی ہے۔پاکستان اس نومبر میں آسٹریلیا میں وائٹ بال کی سیریز کھیلے گا جبکہ ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف 22 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کر رہا ہے۔ہمارے شیڈول میں اس وقت ایسا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، لیکن ہم ان سے بات کرتے رہیں گے اور پیدا ہونے والے دیگر مواقع پر غور کریں گے]لیکن اس مخصوص مثال میں، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے والی ہے۔
ون ڈے سیریز جمعہ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں جاری رہے گی اور اتوار 10 نومبر کو پرتھ میں اختتام پذیر ہوگی۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 14 نومبر کو گابا میں ہوگا، 16 نومبر کو ایس سی جی اور 18 نومبر کو ہوبارٹ میں میچز ہوں گے، جو پرتھ میں بھارت کے خلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی سیریز کے آغاز سے صرف چار دن پہلے ہے۔
پاکستان کے دورہ کا شیڈول جاری،میچز کی تاریخیں آگئیں
پاکستان کے ترتیب دیئے گئے غیر مستحکم سیاسی حالات تاحال اس کی کنفرمیشن سے عاری ہیں اور اب یہ امیدیں بھی دم توڑ رہی ہیں کہ یہ زیادہ عرصہ چل پائے گی،اس لئے تاحال کنفرمیشن نہیں ہے۔مستقبل کی ایک بتی دکھائی گئی ہے،باقی کچھ نہیں ہے۔عین ممکن ہے کہ اگر حالات بہتر ہوئے تو کم سے کم ایک طویل فارمیٹ کا میچ یا محدود اوورز سیریز میں سے کسی ایک کی جگہ ونڈو نکالی جائے۔اس کیلئے مناسب ترین ونڈو نومبر کے شروع سے 18 نومبر ہوگی۔