لکھنو،کرک اگین رپورٹ
Image source:BCCI
آئی پی ایل 2024،لکھنو میں پنجاب کنگز ادب کے ساتھ ہار مان گئی ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ لکھنو میں ادبی کرکٹ۔پنجاب کنگز نے نہایت ادب کے ساتھ اپنی ہار مان لی،حالانکہ 200 رنز کے تعاقب میں پنجاب کنگز نے 12 ویں اوور کی تکمیل سے قبل ہنڈرڈ رنزکی شراکت مکمل کرلی تھی۔جنوی بیئرسٹو کے 42 اور کپتان شیکھر دھون کےففٹی بالز پر 70 رنزپر جانے کے بعد پنجاب کنگز ٹیم ہہمت ہارگئی،آخری 24 بالز پر درکار 60 رنز اس کے لئے مشکل ہوگئے۔لیام لونگسٹن کو آخری اوور میں ہوش آیا،جب 6 بالز پر40 رنز درکار تھے،چھکوں اور چوکوں سے مارجن کم کیا۔
پنجاب کنگز ٹیم 5 وکٹ پر 178 رنز پر فل سٹاپ کرگئی۔یوں ہوم سائیڈ لکھنو جائنٹس نے 21 رنزسے میچ جیتا،اپنی مہم میں دوسرے میچ میں جاکر پہلی کامیابی نام کی اور ٹیبل پر کھاتہ کھول دیا۔میانک یادیو نے 4 اوورزمیں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں،انہوں نے ایک موقع پر ایک بال 155.8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کروائی۔جو آئی پی ایل ہسٹری کی 5 ویں تیز ترین ڈلیوری تھی۔
اس سے قبل لکھنو جائنٹس نے 8 وکٹ پر 199 اسکور بنائے۔کوئٹند ڈی کاک نے 54 رنزکئے لیکن اصل بات کرنا پانڈیا کی 22 بالز43 رنزکی ہٹنگ تھی،ساتھ میں کپتان نکولس پورن کے 21 بالز پر تیز 42 رنزتھے۔سام کرن کی 28 رنزکے عوض 3 وکٹ رائیگاں گئے۔