کرک اگین رپورٹ
کاکول کی ٹریننگ سے رضوان پر اثر پڑا، باہر کردیا،اظہر محمود،ڈریسنگ روم میں سرد ماحول۔ْکاکول کی ٹریننگ سے رضوان پر اثر پڑا،ہم نے باہر کردیا،ہارے ہیں تو سامنے آیا ہوں،اظہر محمود کی باتیں۔پاکستان میں ضمنی انتخابات کے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کی ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس کوئی فارمولہ یا فارم نہیں تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کی سی کلاس ٹیم سے نچ پاتی۔کاکول ٹریننگ کا یہ نتیجہ آیا ہے اور دیکھنا ہے کہ ملک میں ضمنی انتخابات کے نتائج کے اثرات یا ان کے حالات نے کرکٹ ٹیم کو گھیرا ہے یا کچھ اور ہے۔
شکست کے بعد پاکستانی کیمپ کے حالات خراب تھے۔عامر اور عماد جیسے پلیئرز ایک سائیڈ پر تھے جب کہ وہ نہ کھلائے جانے پر دل شکستہ تھے۔کپتان بابر اعظم ڈریسنگ روم میں جاکر گرسے گئے۔محمد رضوان ان فٹ حالات میں خاموش بیٹھے تھے۔یہاں کوچنگ کیمپ مطمئن تھا،وہ اس شکست پر اتنے اپ سیٹ نہیں تھے۔
اپ سیٹ،عقل کل کے ساتھ گیت گانے والے گونگے،پاکستان کو تیسرے درجہ کی ٹیم سے بڑی شکست
پاکستان کے ہیڈ کوچ اظہر محمود جب پریس کانفرنس کرنے آئے تو کوئی ٹھوس بات کرنے میں ناکام رہے ہیں،ہر سوال کا جواب یہی تھا کہ جی ہم دیکھ رہے ہیں،سیکھ رہے ہیں۔قابو پارہے ہیں۔مائنڈ سیٹ پر صاف جواب تھا کہ ان کے اور ہمارے سسٹم میں فرق ہے۔لمبی بات نہیں کرنا چاہتا۔
اظہر محمود نے کہا ہے کہ جس وقت ٹیم ہارے گی میں سامنے آئوں گا۔جب ہم تبدیلیاں کرتے ہیں تو آپ کہتے ہیں کہ کیا کردیا،مجھے ابھی سے علم ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں کون سے 10 پلیئرز ہونگے،تجربات سے فائدہ ہوگا۔ایسی غلطیاں سیکھنے کیلئے ہیں۔ورلڈکپ جیتنے کا دعویٰ نہیں کرتا۔کیا آپ کے خیال میں ابرار اور عماد اچھے اسپنرز نہیں ہیں؟کمال سوال کیا جاتا ہے۔باڈی لینگویج سب کی ایسی تیسی ہوا کرتی ہے۔
محمد رضوان کی انجری اپ ڈیٹ،اگلے میچز کھیلیں گے یا نہیں،متبادل تو پہلے ہی آگیا
ایک سوال کے جواب میں اظہر نے کہا ہے کہ کاکول کی ٹریننگ سے ان کا جسم بوجھ تلے تھا،انہیں ایشو آگیا ہے،جیسے ہی ہمیں علم ہوا،ہم نے انہیں سائیڈ لائن کیا۔اسی طرح عرفان کا ایشو تھا۔