ممبئی،لندن،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل فرنچائز نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی دھلائی کردی،وجہ نہایت دلچسپ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ زیادہ پیسہ ہو تو باتیں سننی پڑتی ہیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ پر بھارتی آئی پی ایل فرنچائزکی شدید تنقید۔ای سی بی نے پاکستان سیریز اور ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اپنے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل پلے آف سے قبل واپس انگلینڈ بلالیا ہے،اس پر شور مچا ہے۔
فرنچائز کے ایک عہدیدار نے آئی پی ایل اختتام سے قبل انگلینڈ کے اپنے کھلاڑیوں کو واپس بلانے کے ای سی بی کے فیصلے پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ انگلینڈ کے پاس پاکستان کے خلاف دو میچ کھیلنے کے لیے کافی وقت تھا، آئی پی ایل فائنل تک انگلینڈ کے زیادہ سے زیادہ 2 کھلاڑی شامل ہوتے۔پھر سب کو آئی پی ایل پلے آف سے قبل واپس بلانے کا مطلب کیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بھارت کا وی آئی پی شیڈول،روانگی سیٹ،طویل پریکٹس
پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی، 28 اور 30 مئی کو ہوں گے اور پھر ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کھلاڑی 2 جون کو روانہ ہوں گے۔ آئی پی ایل شیڈول اسی مناسبت سے تیار کیا گیا تھا۔ انگلینڈ بورڈ نے اچھا نہیں کیا۔
آئی پی ایل اہم مرحلہ پر انگلینڈ کا وار،اپنے کھلاڑی بھارت سے واپس بلالئے
تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ خود بھارتی کرکٹ اسکواڈ ورلڈ ٹی 20 کیلئے 21 مئی کو امریکا روانہ ہوگا۔پلے آف والے کھلاڑی فائنل تک رکیں گے اور وہ دوسری قسط میں 27 مئی کو امریکا پہنچ جائیں گے،اپنی باری بھارت فوکس رکھے ہوئے ہے لیکن انگلینڈ کی باری کچھ اور توقع کرتا ہے۔.