بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
فیلڈ میں بائولر سے لڑائی،ڈریسنگ روم میں امپائر پر چیخ وپکار،باہر سنیل گاواسکرپر دھاڑ،کوہلی پھٹ پڑے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی رائل چیلنجرز بنگلورو کیلئے مسلسل کھیل رہے ہیں۔رواں سیزن میں انہوں نے اپنے 700 اسکور مکمل کرلئے ہیں۔یوں آئی پی ایل تاریخ کے 2 سیزن میں 700 پلس اسکور کرنےوالے ہسٹری کے پہلے بیٹر بن گئے۔
ویرات کوہلی کی ٹیم آج آئی پی ایل 2024 میں ناک آئوٹ جنگ لڑ رہی ہے۔اہم میچ ہونے کے سبب سب دبائو میں ہیں۔پہلے پچ پر ویرات کوہلی کیوی کرکٹر چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے مچل سینٹر سے لڑ پڑے اور پھر جب آر سی بی کی اننگ کے 13 ویں اوور میں سینٹر کی بال پر ہی شاٹ کھیلنے والے آرسی بی کے بیٹر کی شاٹ سیدھی بائولر کے ہاتھ سے ٹچ ہوتی وکٹیں اڑاگئی تو سیٹ بیٹر فاف ڈوپلیسی رن آئوٹ قرار پائے۔ریویو دیکھ کر کوہلی خوش تھے لیکن امپائر کے فیصلے پر ڈریسنگ روم میں چیختے پائے گئے۔کوہلی 47 اور ڈوپلیسی 54 کرگئے۔ٹیم 5 وکٹ پر 218 رنزکرگئی۔
ویرات کوہلی ایک وینیو بنگلورو میں 3000 آئی پی ایل رنز کرنے والے پہلے کرکٹربھی بن گئے۔
کوہلی نے آج 47 رنزکی اننگ تو کھیلی لیکن ساتھ ہی سابق کپتان اور تجزیہ نگار سنیل گاواسکر کو بھی سخت جواب دے دیا،کہتے ہیں کہ مجھے منظور یا قبول کئے جانے کی باتیں چھوڑیں،مجھے آپ کی منظوری کی ضرورت ہی نہیں ہے۔