لیڈز،کرک اگین رپورٹ
لیڈز کو کیوں بھولوں ،ہارنے کی وجہ جان لی،کوچ کی سمجھ آرہی،عماد وسیم۔
عماد وسیم نے کہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے پہلی ملاقات کا تجربہ اچھا رہا،باتیں پیاری کرتا ہے۔کچھ سمجھ میں آیا،باقی آگے چل کر آئے گا۔
لیڈز میں پریس کانفرنس میں پاکستان کے آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ لیڈز سے ایسی یادیں وابستہ ہیں کہ میں بھول نہیں سکتا۔افغانستان میچ ،فینز کا جھگڑا اور فتح گر اننگز کیسے بھول سکتا ہوں،ویسے بھی لیڈز کے میدان سے مجھے پیار ہے۔اسپن کنڈیشنز ہوتی ہیں۔ورلڈ کپ میں فائدہ دیں گی۔
ایک سوال کے جواب میں لیفٹ ہینڈ بیٹر اور لیفٹ آرم اسپنر نے کہا ہے کہ کوچز،چیئرمین اور کپتان نے اچھی میٹنگز کی ہیں۔پہلے کبھی نہیں تھیں۔اس کا فائیدہ ہوگا۔نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ سے ہارے،اچھا ہوا۔پہلے ہارگئے ،اس سے ہمیں ویک پوائنٹ کا علم ہوا۔ہم پہلے ریلیکس ہوجایا کرتے تھے۔اب نہ ہونگے۔ایک پرسنٹ ریلیکشن نہیں دیکھنے کو ملے گی۔انجریز اور موسم پر کنٹرول نہیں۔کسی بھی وقت کھلاڑی زخمی ہوسکتا،میچ متاثر ہوسکتا لیکن ہم ہر قسم کے حالات میں کھیلنے کو تیار ہیں۔انگلینڈ سے جیتیں گے۔کرائوڈ سے پیار ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بدھ کو لیڈرز میں ہوگا۔