لندن،کرک اگین رپورٹ
چوتھا ٹی 20،چیئرمین پی سی بی کا دورہ کامیاب،پاکستان لیٹ گیا،سیریز گئی،میچ کی 11 اہم جھلکیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے پاکستان کو روند دیا،چیئرمین پی سی بی کا دورہ شاید کامیاب۔چوتھے ٹی 20 کی سنسنی خیز جھلکیاں۔
انگلینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں وکٹوں سے ہراکر 4 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔اوول لندن میں بارش بچاسکی نہ کوئی پلیئر۔پاکستان کی 59 رنزکزیا چھی اوپننگ شراکت کے باوجود اعظم خان،شاداب خان کا بوجھ 9 کھلاڑیوں کو لے ڈوبا،ٹیم ایک بال قبل 157 رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔بابر اعظم نے 36 اور اعظم خان نے 38 رنزبنائے۔4 کھلاڑی صفر پر تھے۔مارک ووڈ،عادل رشید اور لیام لونگسٹن نے 2،2 وکٹیں لیں۔
جواب میں انگلینڈ نے 158 رنزکا ہدف ہنستے کھیلتے 27 بالیں قبل 3 وکٹ پر پورا کرکے میچ 7 وکٹ سے جیتا اور سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔فل سالٹ نے 45،جوس بٹلر نے 39 اور جونی بیئرسٹو نے ناٹ آئوٹ 28 رنزبنائے۔
نسیم شاہ کو 4 اوورز میں 51 رنزپڑے۔محمد عامر کو 2 اوورز میں27 رنزکی مار پڑی۔دونوں ناکام گئے۔حارث رئوف نے 21 بالز پر38 رنزکی مار کے ساتھ 3 وکٹیں لیں۔
نسیم شاہ کے اوور میں 25 رنزپڑگئے۔پاکستانی پیس اٹیک لائن ولینتھ بھول گیا۔ادھر بابر اعظم نے اپنے ٹی20 انٹرنیشنل کیریئر میں 4000 رنز مکمل کئے ہیں۔وہ ویرات کوہلی کےبعد ایسا کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں۔یوں ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں دونوں میں ٹاپ کرنے کا مقابلہ ہوگا۔
پاکستان کے اصل اوپنرزعین وقت پر بحال،عماد وسیم کی انجری چھوٹی یا لمبی،اوول سے اہم تفصیلات
پاکستان کے وکٹ کیپر اعظم خان نے 2 کیچز ڈراپ کئے،ان میں ایک آسان کیچ تھا لیکن دونوں بار انہوں نے کوشش کی،پہلا کیچ مشکل تھا،دوسرا آسان تھا لیکن تھوڑی دیر بعد حارث رئوف کی بال پر جوس بٹلر کا کیچ پکڑ کر انہوں نے اپنی جانب سے ازالہ کیا ۔
اوول میں کرکٹ فینز نے عمران خان زندہ آباد،قیدی نمبر 804 کے نعرےلگائے۔کپتان کی تصاویر بھی تھیں،کسی نے روکا نہ لاٹھی چارج کیا۔یہ اہم بات ہے۔
انگلینڈ نے اپنے اسکواڈ میں 3 اسپنرز کھلائے،جنہوں نے آدھے کے قریب اوورز کئے۔صرف 67 رنز دیئے۔5 وکٹیں اڑائیں۔پاکستان نے ایک نان سپیشلسٹ سپنر شاداب خان کھلایا،افتخار کو اوورز نہ دیئے گئے۔اپروچ کا بڑا فرق ہے۔پاکستانی ٹیم، بہت مسائل میں گھری ہے۔
پاکستان کا موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے جہاں ٹیم نے 2 ممالک میں کرکٹ کھیلی۔پہلے آئرلینڈ میں اور پھر انگلینڈ میں۔دونوں ممالک میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی باری باری کیا لینے،دینے گئے ہیں،کیا اس اسے قبل پی سی بی میں ایسا ہوا،کیا کسی ملک میں یہ ہواکرتا ہے۔
اپروچ کا فرق ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے میچ نے اپروچ کا فرق واضح کردیا۔پاکستانی ٹیم 2 پلیئرز پر کھیلتی ہے اور عقل سے کم ،اشاروں سے زیادہ کھیلتی ہے۔حالات خراب ہیں۔نوشتہ دیوار عیاں ہے۔
ریگولر اسپنر ابرار احمد کی جگہ شاداب خان کو کھلانے کا فیصلہ کس کا تھا اور کیوں،کیا پاکستان ہارنے کیلئے کھیل رہا تھا۔سوال ہے،فتویٰ نہیں۔