اوول،لندن،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کا اعتراف جرم۔76 سالہ عادی دعویٰ کرڈالا۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست۔ٹی 20 سیریز میں 0-2 کی ناکامی،دوسرے الفاظ میں وایٹ واش شکست کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ہم نے کافی غلطیاں کی ہیں۔پچ ریڈنگ میں ناکامی ہوئی،ٹیم سلیکشن میں غلطی ہوئی ہے لیکن ہم نے اس سے سیکھا ہے۔سوال یہ ہے کیا سیکھا ہے۔
جواب کا حاصل کلام یہ تھا کہ ٹی 20 میں ہم یہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے،اس سے سیکھیں گے اور جیتیں گے۔یہ وہ جواب ہے جو 76 سال سے پاکستانی قوم ہر شعبہ کے کپتانوں سے سن رہی ہے۔پاگل خانہ ہے یا پاکستان،شاید 2 روز قبل کسی وی لاگر نے پاکستان کےحالات پر یہ عنوان دیا تھا۔
چوتھا ٹی 20،چیئرمین پی سی بی کا دورہ کامیاب،پاکستان لیٹ گیا،سیریز گئی،میچ کی 11 اہم جھلکیاں
بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم ٹریک پر ہیں۔کچھ غلطیاں ہیں۔اسے دور کریں گے۔ہم نے کچھ جگہ پرفارم نہیں کیا،اسے مانتا،ذمہ داری لیتا ہوں۔7 سلیکٹرز پلیئرز کو منتخب کرتے ہیں، اب اس میں کوئی سفارش نہیں۔اعظم خان کا دفاع کروں گا۔
بابر اعظم نے کچھ سوالات پر تلخ جواب دیئے۔کچھ پر اعتراف جرم کیا۔مگر اسپنر پر تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔