گیانا،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کپتان راشد خان بابر اعظم سے 10 رنز آگے نکل گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کے کپتان راشد خان کا چونکادینے والا دعویٰ سامنے آیا ہے۔کہتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں گزشتہ سال کے ون ڈے ورلڈکپ سے زیادہ کچھ کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم 200 اسکور کے ہدف کے حصول کی اہلیت رکھتی ہے۔انہوں نے یہ باتیں اپنے اولین میچ سے قبل کی ہیں۔پاکستانی کپتان بابر اعظم ہمیشہ 190 رنزکی بات کرتے ہیں۔یوں راشد خان بابر اعظم سے 10 رنز آگے نکل گئے ہیں اور بطور کپتان یہ اعتماد اور دعوے قبل تحسین ہیں۔
افغانستان کا پیس اٹیک تواب اچھا ہوگیا ہے لیکن اس کا سپن ٹریک ہمیشہ سے کمال کا ہے۔گروپ سی میں صورت حال یقینی طور پر دلچسپ ہوگی ،جب 2 بڑے ممالک کی موجودگی میں افغانستان کوئی بڑا اپ سیٹ کرے گا۔
ٹی 20 ورلڈکپ گروپ سی میں ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ،افغانستان،یوگنڈا اور پاپوا نیو گنی ہیں۔