کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی نے انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ کے لئے نیا روڈ میپ دے دیا ہے۔پہلا خواتین انڈر 19 ورلڈ کپ 2023 سے شروع ہوگا۔اس بات کا اعلان آئی سی سی ہیڈ نے کیا ہے۔
ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی مکمل تفصیلات اپریل کے آئی سی سی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔اس ایونٹ کی منظوری 2019 میں دی گئی تھی۔2021 میں پہلا ایونٹ بنگلہ دیش میں ہونا تھا۔کورونا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق خواتین یوتھ ورلڈ کپ مردوں کی ایونٹ کی طرح ہوگا۔کوالیفائر ایونٹ بھی ہوگا۔
خواتین کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔
ادھر آئی سی سی نے کل سے شروع ہونے والے انڈر 19ورلڈ کپ کو کووڈ بائیو سیکیور سے فری کردیا ہے۔سختیاں ہٹادی ہیں۔پلیئیرز کو چھوٹ ہے۔