فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،گرتے پڑتے پاکستان کی آئرلینڈ کیخلاف جیت،بے فائدہ ثابت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے گرتے پڑتے آئرلینڈ کو 3 وکٹ سے ہراکر وننگ نوٹ پر اپنی ناکام مہم کا اختتام کیا ہے۔آئرش ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ اے کے میچ میں 3 وکٹ سے شکست دی۔یوں اس نے 4 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مرحلہ سے باہر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے پاکستان کے رسمی مگر چونکادینے والے میچ کا احوال۔فلوریڈا میں کھیلے گئے میچ میں گروپ اے کی اب تک کی سب سے کمزور ٹیم آئرلینڈ نے پاکستان کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کردیا۔کپتان بابرا عظم نے قدرے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔107 رنز کے معمولی ہدف کی کہانی بھی بھارت والے 119 میچ والی لگی جب پاکستان نے ٹاپ 6 بیٹرز صرف 62 رنز پر کھودیئے۔صائم ایوب اور رضوان 17 اور 17 کرسکے۔فخر5،عثمان خان 2 اور شاداب خان صفر جب کہ عماد وسیم4 کرسکے۔62 پر 6 وکٹ گنوانے کے بعد بابر اعظم اورعباس آفریدی نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور پاکستان کو منزل کے قریب تر کیا۔
ڈرامہ،ڈرامہ،ڈرامہ،عثمان،فخر ،شاداب اور عماد ایک ساتھ آئوٹ
بابر اعظم اور عباس آفریدی 62 سے آگے بڑھے اور بڑھتے چلے گئے،اس دوران ایل بی،کیچ کی متعدد اپیلیں اور ریویو ہوئے لیکن دونوں خوش قسمت رہے۔پاکستاب جب فتح سے 12 رنزکی دوری پر تھا تو ایک اور ڈرامائی موڑ آیا،جب عباس آفریدی چھکے کی کوشش میں17 رنزبناکر بائونڈری پر کیچ ہوگئے۔شاہین آفریدی نے آکر اوپر تلے 2 چھکے لگاکر پاکستان کو 18.5 اوورز میں 3 وکٹ پر جیت دلوادی،شاہین 5 بالز پر 13 اور بابر اعظم 34 بالز پر 32 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔بیری میک کارتھے نے 3 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل آئرش ٹیم نے اپنے تباہ کن آغاز 32 پر 6 وکٹ کھونے کے بعد واپسی کی اور پورے 20 اوورز کھیل کر 9 وکٹ پر 106 رنز بنائے۔گرتھ ڈینلی 31 رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔ادھر عماد وسیم اورشاہین نے 3،3 جب کہ عامر نے 2 وکٹیں لیں۔