فلوریڈا،کرک اگین رپورٹ
اکیلا میں ذمہ دار نہیں،چیئرمین پی سی بی کو دیکھوں گا کہ کیا بات کرتے،بابر اعظم کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں ناکامی کی وجہ خراب پچز کو قرار دیا ہے اور موسم کو بھی وجہ کہا ہے۔ساتھ میں میچ ٹائمنگ کے حوالہ سے بھی انہوں نے شکوہ کیا کہ امریکا میں صبح ساڑھے 10 بجےمیچز کا شروع ہونا ٹاس جیتنے والی ٹیم کیلئے مفید قرار دیا اور کہا کہ یہ وجہ بھی تھی اور پچز بھی بہتر ہونی چاہئیں تھیں۔
فلوریڈا میں آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی 3 وکٹ کی جیت کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں کہ ہم اچھا نہیں کھیلے،ہم تمام 15 کھلاڑی ذمہ دار ہیں،اکیلا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔آنے والے وقت میں بیٹھیں گے۔پاکستان جاکر چیئرمین پی سی بی کے ساتھ بیٹھوں گا اور ان کو وجوہات بتائوں گا۔ساتھ میں دیکھیں گے کہ وہ کیا کہتے ہیں۔
بابر اعظم نے واضح الفاظ میں یاد کروایا ہے کہ ہم ہی وہ ہیں جنہوں نے اس سے قبل ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل کھیلا اور سیمی فائنل کھیلا،8 سے 9 پلیئرز وہی پرانے والے ہیں جو اب بھی کھیل رہے ہیں۔
پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹ سے ہراکر اپنی عزت معمولی انداز میں بچائی ہے۔