نارتھ سائونڈ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 سپر 8 کا وقت آن پہنچا،آج دیوقامت ٹیم کا امریکا سے مقابلہ،یہاں پاکستان فرض کیا گیا تھا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے سپر 8 کا وقت آن پہنچا،اس کا پہلا میچ آج امریکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔آئی سی سی نے سپر 8 کیلئے ٹیموں کو پہلے سے اے 1 اور اے2 جیسے نام دے کر سپر 8 شیڈول ترتیب دیا تھا اور یہ اے 2 پاکستان بنتا تھا،اس کے ٹائم زون کے مطابق یہ میچ شیڈول کیا گیا تھا لیکن اب پاکستان نہیں ہے۔اب امریکا ہے۔
نارتھ سائونڈ میں اب تک کی ناقابل شکست ٹیم جنوبی افریقا بمقابلہ امریکا ہوگا۔پروٹیز اگرچہ ناقابل شکست ہیں لیکن ان کے اگلے میچز ایسے تھے کہ شکست کانوں کے قریب سے گزر گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو موسم صاف رہنے کی پیش گوئی ہے۔،پچ 200 اسکور کرسکتی ہے۔یہ ایک دیو قامت ٹیم بمقابلہ بچوں کی ٹیم ہے۔امریکا کیلئے پروٹیز بڑا پہاڑ ہے لیکن یہاں تک کیا امریکا اپنی تاریخ کے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کیلئے مشکلات کھڑی کرسکے گا یا نہیں۔یہ اہم بات ہے۔