برج ٹائون،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل،6 فتوحات والی پروٹیز خطرے میں،انگلینڈ کیلئے کئی راستے،ویسٹ انڈیز کے پاس ایک راستہ۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں اگلے 24 گھنٹوں میں کیا ہوسکتا ہے۔مسلسل 6 میچز جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقا سیمی فائنل سے باہر ہوسکتی ہے اور ایک ایسی ٹیم جس نے 7 میچز میں سے ایک بارش کی نذر دیکھا ہو۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایسوسی ایٹ ممالک پلس پر تین جیت کی بدولت آخری چار میں جگہ حاصل کر لی جائے ۔ سکاٹ لینڈ کے خلاف واش آؤٹ، لیکن ٹیسٹ کھیلنے والے حریفوں کے خلاف تین میں سے صرف ایک فتح۔اگر ایسا ہوا تو کیا ہوگا۔بہت بڑا ہی ہوگا۔
گروپ 2 کے میچز
انگلینڈ بمقابلہ امریکا۔اتوار 23 جون شام ساڑھے 7 بجے
جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز،24 جون،پیر صبح ساڑھے 5 بجے
یہ گروپ کے آخری 2 میچز ہیں۔3 امیدوار ہیں۔سیمی فائنلز کی 2 سیٹ ہیں۔
انگلیبنڈ کا نیٹ رن ریٹ بہت اچھا ہے۔اسے جنوبی افریقا کے نیٹ رن ریٹ سے آگے جانے کیلئے صرف دس رنز کے مارجن کی جیت درکار ہوگی۔اس سے زائد نیٹ رن ریٹ کی فتح اسے اور محفوظ بنادے گی۔یوں انگلینڈ بڑے آرام سے اپنی پوزیشن مستحکم کرسکتا ہے۔اگر ایسا ہوا تو چند گھنٹے بعد اگلی صبح شروع ہونے والے جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچ کے نتیجہ سے اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ویسٹ انڈیز جیتا تو جنوبی افریقا باہر ہوگا۔انگلینڈ اورویسٹ انڈیز پہنچ جائیں گے۔جنوبی افریقا جیتا تو پروٹیز اور انگلینڈ کا سیمی فائنل ہوگا۔فرض کریں کہ انگلینڈ آج امریکا سے ہارجائے یا میچ بارش کی نذر ہوجائے تو بھی اس کے پاس سیمی فائنل کی امید یہ باقی ہوگی کہ جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کو ہرادے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف اہم میچ سے قبل جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کو سزا
اب ان تمام کنڈیشنز میں انگلینڈ کے پاس زیادہ مواقع ہیں۔پورے ایونٹ میں دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم کو ایسے ہی خطرات میں دیکھا گیا لیکن پھر ایسے ہی آگے راستہ ملتا چلا گیا۔اب بھی اس کے پاس راستے ہیں۔بارش کا امکان ہے،میچ محدود ہوسکتا ہے۔کم اوورز کا ہوسکتا ہے لیکن جیت سیمی فائنل کی گارنٹی ہوگی،نامکمل میچ یا شکست کے بعد اسے جنوبی افریقا کی ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کی ضرورت ہوگی جو اتوار رات کے فوری بعد پیر صبح شروع ہوگا۔
پیٹ کمنز کی مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک،افغانستان اچھے آغاز کے بعد بھی نروس ہدف سیٹ کرگیا
اب دیکھیں کہ انگلینڈ گروپ سٹیج میں آسٹریلیا سے ہارا۔ایسوسی ایٹ ممالک سے جیتا۔سپر 8 میں ویسٹ انڈیز سے ضرور جیتا لیکن جنوبی افریقا سے ہارگیا ،اس کے باوجود اس کے پاس محفوظ راستے ہیں۔
ادھر کل پیر کی صبح جنوبی افریقا کو ویسٹ انڈیز کا بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔ویسٹ انڈیز ٹیم کو بھی ایونٹ میں شکست ہوئی ہے لیکن جنوبی افریقا تو ناقابل شکست ہے،مسلسل 6 میچز جیتے ہیں۔اس کے باوجود بھی کل صبح کی ایک شکست اسے سیمی فائنل سے باہر کردے گی۔بارش یا میچ کی منسوخی اس کی حفاظت کردے گی،باقی صرف اور صرف فتح درکار ہوگی۔ویسٹ انڈیز تو اس سے 2 پوائنٹس پیچھے ہے۔اسے ہر حال میں جیت درکار ہوگی۔گویا یہ ایک کوارٹر فائنل ہوجائے گا۔