ٹرینیڈاڈ،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کی 8 وکٹیں50 رنزپر پویلین لوٹ گئیں۔10 ویں اوور کا کھیل ہوا تھا۔
راشد خان اور پروٹیز پیسر میں سخت جملوں کا تبادلہ،امپائر نے بیچ بچائو کروایا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں چوکرز کسی بھی قسم کی چوک کرنے کو تیار نہیں لیکن پروٹیز کی چوک سے بھری تاریخ کے سامنے افغانستان بیٹنگلائن سے چوک ہوگئی ہے۔29 رنز تک6 وکٹیں گرگئی تھیں۔ایسے میں افغانستان کے کپتان راشد خان جنوبی افریقا کے پیسر اینرچ نورتج کے خلاف اس وقت غصہ میں آگئے،جب بال کرتے نورتج نے کوئی زبان استعمال کی۔
جب فلائٹ 4 گھنٹے تاخیر کا شکار تو پھر،راشد خان کا سیمی فائنل سے قبل انکشاف،پہلی وکٹ گرگئی
راشد خان بال کھیلنے کے بعد سکوائرلیگ پر آئے اور انہوں نے پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم سے کوئی شکایت کی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا،کیونکہ اگلی بال کروانے کے بعد اینرچ نورتج نے جملے کسے اور اور اس پر راشد خان شدید غصہ میں آگئے اور آہستہ چلتے ان کی جانب بڑھے۔نہایت سختی سے جواب دیا۔اس موقع پر درمیان میں ا،مپائر نے آکر معاملہ رفع دفع کروایا۔راشد خان نے اوپر تلے 2 چوکے لگاکر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔