بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ فائنل،ویرات کوہلی کا ایسا منفرد ریکارڈ جو پہلے کبھی نہ بنا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں جاکر ویرات کوہلی نے 2 ریکارڈز قائم کئے ہیں۔کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف فائنل میں 76 رنزکی اننگ کھیلی،یہ کسی بھی بھارتی بیٹر کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کی بڑی اننگ ہے۔اس سے قبل 2007 ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں گوٹم گمبھیر نے پاکستان کے خلاف 75 رنزکی اننگ کھیلی تھی۔
ویرات کوہلی کا دوسرا منفردریکارڈ بھی کمال ہے۔پورے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر کم اسکور اور فائنل میں اس سے زیادہ کئے ہیں۔ایسا کسی بھی ایونٹ میں اس سے قبل نہیں ہوا۔
کوہلی نے ٹوٹل 8 میچز میں 151 رنزبنائے۔،فائنل سے قبل 7 میچز میں 75 رنز تھے اور فائنل میں 76 اسکور کئے۔یوں کوہلی یہ منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرگئے۔