لاہور،کرک اگین رپورٹ
چیئرمین پی سی بی پھر تبدیل ہونے والے،محسن نقوی کی سیٹ تاریکی میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک جانب شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بڑے محنتی ہیں۔پاکستان کرکٹ کیلئے بڑا کام کررہے ہیں اور انہیں حق ہے کہ وہ ٹیم کی سرجری کریں۔ہم ٹی 20 ورلڈکپ ہارے ہیں۔تنقید بنتی ہے۔چیئرمین پی سی بی جتنی چاہیں بہتری لائیں اور لاسکتے ہیں۔
دوسری جانب منگل کو ہی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک کرکٹ بورڈ سے ان کی چھٹی نہیں ہوگی،پاکستان کرکٹ بہتر نہیں ہوسکے گی۔اب یہ 2 بیانات آ پ کو یہ دکھانے کیلئے لکھے گئے ہیں کہ وژن اور رائے کے حساب سے کس کا وزن ہے اور کون کتنا بڑا برینڈ ہے۔
حقیقت یہ ہے
پاکستان کرکٹ برسڈ کے داخلی حالات درست نہیں ہیں۔گزشتہ 2 سالوں میں جو کچھ ہوا،جتنے چیئرمین آئے۔وہ ایک عدم تسلسل کا سبب بنے ہیں۔ایسے میں محمد رضوان کی تو مجبوری ہوسکتی ہے کہ وہ چیئرمین پی سی بی کی تعریف کریں لیکن کسی اور کی مجبوری نہیں ہوسکتی۔
محسن نقوی کا مستقبل
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بطور چیئرمین پی سی بی کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق محسن نقوی بوجوہ خود سے مستعفی ہوسکتے ہیں اور اس کیلئے کام جاری ہے۔اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ایسے میں ان کیلئے اس سیٹ پر رہنا مشکل ہوجائے گا۔
ایسا کب ہوسکتا
ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کوئی فوری نہیں ہونے لگا لیکن بیک پلانز میں جو کچھ چل رہا ہے،اس میں 8 سے 12 ہفتے لگیں گے۔