ممبئی،کرک اگین رپورٹ
ہم ایک موقع پر فائنل ہارگئے تھے،بڑے مجمع میں ویرات کوہلی کا اعتراف،روہت شرما پھر رودیئے۔ہم ایک موقع پر فائنل ہارگئے تھے،تاریخی استقبال،بڑے مجمع میں ویرات کوہلی کا اعتراف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہمیں لگا تھا کہ ہم ٹی 20 ورلڈکپ فائنل ہارگئے ہیں لیکن جسپریت بمرا ہمیں میچ میں واپس لائے۔پھر واپس لائے اور پھر واپس لے ہی آئے۔
بارباڈوس میں 29 جون کو میگا ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو 30 بالز پر صرف 30 رنزدرکار تھے۔اس سے قبل وہ گزشتہ 12 بالز پر 38 رنز بٹور چکے تھے ۔ایسے میں بمرا نے 16 ویں اوور میں 2 اور 18 ویں اوور میں 4 رنز دے کر میچ بدلا۔وکٹ بھی لی۔
ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ یاد رکھیں کہ ہم فائنل ہارچکے تھے لیکن جسپریت بمرا نے وہ کیا جو کوئی ہی کرسکتا تھا۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں ویرات کوہلی موجود تھے۔پوری ٹیم تھی ۔ہزاروں فینز اسٹیڈیم کےاندر اوراس سے کئی گنا باہر چاروں جانب روڈز پر تھے۔بھارتی ٹیم کا پہلے نئی دہلی میں استقبال ہوا۔پھر ممبئی میں مخلوق امڈ آئی۔
بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ایسے لمحات اور ایسا جوش ہے کہ جو زندگی بھر یاد رہے گا۔یہ ویڈیو بھی وائر ہوئی ہے،جس میں روہت شرما اپنی والدہ سے گلے ملتے رونے لگے۔