ہرارے۔کرک اگین رپورٹ
ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے ہفتہ کے اندر بھارت کیلئے نیا چیلنج،پہلا میچ 6 جولائی کی شام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کو ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بنے ایک ہفتہ سے تھوڑا کم ہوگا کہ اسے زمبابوے میں ٹی 20 سیریز کا آغاز کرنا ہے۔پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل ہفتہ 6 جولائی کو ہرارے میں ہوگا۔بھارت کی یہ وہ ٹیم نہیں ہے،جس نے جنوبی افریقا کو ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں ہراکر چیمپئن کا تاج پہنا تھا۔کپتان بھی الگ ہوگا۔کھلاڑی بھی نئے ہونگے۔
یوں زمبابوے کرکٹ کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ نہ کھیلنے کے باوجود بھی ٹی 20 چیمپئن بھارت کو شکست دے کر ہیڈلائنز بنے۔زمبابوے بھی موقع دیکھے گا، کم از کم ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے کے بعد نئے آنے والے چیمپئنز کو پریشان کرنے میں۔
شبمان گل کپتان ہونگے۔آئی پی ایل میں ان کی قیادت میں ٹیم 8 ویں نمبر پر رہی تھی۔ادھر زمبابوے کےکپتان سکندر رضا ہیں،ان کےپاس بھی اہم موقع ہے۔انہیں اپنے 2 ہزار ٹی 20 ون ڈے انٹرنیشنل رنزمکمل کرنے کیلئے مزید 53 رنزدرکار ہیں۔وہ پہلے زمبابوین بیٹر بنیں گے۔
ہرارے مں پچ بیٹنگ کیلئے زیادہ سازگار نہیں ہوگی۔155 سے 168 رنز کے درمیان کامیابی کی علامت ہونگے۔میچ کل شام 6 جولائی کو شام 4 بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔