کولمبو،واشنگٹن:کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ کے فوری بعد 3 امریکی ڈائریکٹرز کی کولمبو اجلاس کے دوران ہنگامہ خیز ای میل،ہراسگی،بد عنوانی کے الزامات۔ٹی 20 ورلڈکپ کےامریکا میں انعقاد،پاکستان جیسی ٹیموں کے فوری اخراج کے بعد امریکا کرکٹ دھماکے کی زد میں ہے۔امریکا کے 3 کرکٹ ڈائریکٹرز نے چیئرمین اور اس کے اتحادیوں کے خلاف نہایت سنگین الزامات لگادیئے ہیں اور یہ ای میل ایسے وقت میں کی گئی ہے،جب کولمبو میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ جاری ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کے مطابق ز کلجیت سنگھ، ارجن گونا اور پیٹریشیا وائٹیکر نے بورڈ کے چیئرمین وینو پسیکے اور ان کے اتحادیوں پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔ان میں سی ای او ڈاکٹر کی غیر اخلاقی برطرفی بھی شامل ہے۔ زہریلا اور قابل رحم’ ماحول پیدا کرنا اور بطور ڈائریکٹر ان کے حقوق دبانا، اہم عہدوں پر غیر آئینی’ تقرری،ناجائز آئینی نظر ثانی اور انتخابی فوائد کے لیے بدعنوانی، شفافیت کا فقدان۔ قانونی اخراجات سے زیادہ، تخریب کاری’ ریزولوشن کی کوششیں اور دیگر غلط حکمرانی کے الزامات شامل ہیں۔ای میل میں اکثر بورڈ میٹنگز میں اختلافی آوازوں کو خاموش رکھ کر دبانے کا ذکر ہے۔ عہدوں سے ہٹانے کے لیےدھمکی اور دباؤ کے ہتھکنڈوں’ کا الزام لگایا ہے۔ ای میل میں ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقلیتی اراکین کے طور پرگھیرے میں لے کر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، دھمکیوں کے ساتھ یہ تجویز کیا گیا ہے کہ اگر ہم عمل نہیں کرتے ہیں تو ہمارے خلاف مزید جارحانہ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
یہ ای میل کولمبو میں آئی سی سی کے بورڈ میٹنگ کے دوران بھیجی گئی ، جہاں آئی سی سی مارچ میں براہ راست معطلی کی وارننگ جاری کرنے کے بعد غیر معمولی بنیادوں پر کنٹرولڈ فنڈنگ کی اجازت دے کر پابندیاں لگانے کے بعد امریکہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے۔