برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
Getty Images
ایج باسٹن ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں سے پھر سلپ،انگلینڈ ٹاپ پر آگیا،ڈرامائی تبدیلی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایج باسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کا پلٹ کر وار۔ویسٹ انڈیز کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔اب مہمان ٹیم کو کلین سوئپ کا خطرہ ہوگیا ہے۔
انگلینڈ جس نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگ رنزکے جواب میں ایک موقع پر صرف رنز پر آدھی ٹیم کھودی تھی وہ ڈوبتے ڈوبتے واپس لہروں کی شکل اختیار کرگئی۔ہیرو بین سٹوکس اور جوئے روٹ تھے،دونوں نے چھٹی وکٹ پر 115 رنزکا اضافہ کرکے مشکلات سے باہر نکالا۔باقی کا کام وکٹ کیپر جیمی سمتھ نے 109 بالز پر 95 رنزکی اننگ کے ساتھ کیا۔جوئے روٹ 87 کرگئے لیکن بین سٹوکس نے بھی 54 رنزبنائے،ایسی کمک میں کرس واکس نے 62 رنز جوڑ کر ویسٹ انڈیز کے جوڑ جوڑ ہلادیئے ۔یوں انگلش ٹیم75.4 اوورز میں 376 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔الزاری جوزف نے 122 رنز دے کر 4 اور جیڈن سیلئز نے 79 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔یوں انگلینڈ کو 94 رنزکی قیمتی سبقت مل گئی۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی2 وکٹیں 33 پر پویلین لوٹ گئی ہیں۔دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ویسٹ انڈیز ابھی بھی 61 رنزکے خسارے میں تھا۔