| | | | |

دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کے کسی کرکٹر کو کوئی اعتراض ہے یا نہیں،آفیشل نے کلیئر کردیا

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

دورہ پاکستان کیلئے بنگلہ دیش کے کسی کرکٹر کو کوئی اعتراض ہے یا نہیں،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی )نے واضح کیا ہے۔

بی سی بی کرکٹ آپریشن کے  چیئرمین جلال یونس کہتے ہیں کہ تمام کھلاڑی اور اس کی ٹیمیں پاکستان جانے کیلئے تیار ہیں۔ہمیں سکیورٹی مسائل پر تحفظات ہیں لیکن پاکستان نے ریاستی  سطح کی سکیورٹی فراہم کرنے کا کہا ہے اور گزشتہ ایشیا کپ میں سب ٹھیک تھا جب ہم پاکستان گئے تھے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان سے سکیورٹی کنسلٹنٹ ماناگ ہے جو دورے کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ رہے۔پاکستان نے یہ درخواست مان لی ہے۔

پاکستان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلہ دیش اے ٹیم دو چار روزہ اور تین 50 اوورز کے میچوں کے لیے اسلام آباد کا سفر کرے گی۔نگلہ دیش، جو 17 اگست کو پاکستان کا دورہ کرے گا، میزبان کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے، جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، راولپنڈی  میں (21-25 اگست) اور کراچی میں (30 اگست-3 ستمبر) تک 2 ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔ .

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *