| |

آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر کا دل دہلادینے والا فیصلہ،ریٹائرمنٹ کی وجہ جانیئے

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر کا دل دہلادینے والا فیصلہ،ریٹائرمنٹ کی وجہ جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے معروف کرکٹر اور اپنی جسامت سے بہترین دکھائی دینے والے نوجوان نے اچانک انٹر نیشنل اور پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

کینگروز کرکٹر ول پوکو وسکی نے کئی سالوں کی ہچکچاہٹ کے بعد آخر کار دل دہلادینے والا فیصلہ کیا ہے اور26 سالہ کرکٹر نے بڑے افسوس کے ساتھ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا۔جنوری 2021 میں ٹیسٹ ڈیبیو پر بھارت کے خلاف 62 رنزبنانے والے کھلاڑی اگلے میچ سے اس لئے باہر تھے کہ صحت کے مسائل تھے۔

اب پوکووسکی نے انکشاف کیا ہے کہ 15 سال کی عمر سے دماغی مسائل کا شکار رہا۔8 سال بعد بھی یہی خوف ہے جو میرے دماغ پر سوار ہے،اس لئے مزید کھیلنا مشکل ہوگا۔آسٹریلوی کرکٹر ول پوکووسکی کا کیریئر طبی وجوہات کی بنا پر بدقسمتی سے ابتدائی طور پر ختم ہو گیا ہے۔26 سالہ نوجوان طبی ماہرین کے ایک پینل کی سفارش کی وجہ سے ریٹائر ہو جائے گا۔پوکووسکی مارچ میں سر کی چوٹوں سمیت کئی مسائل کا نشانہ بنے۔

ول پوکووسکی نے آسٹریلیا کیلئے ایک ہی ٹیسٹ کھیلا۔72 رنز ہیں۔36 فرسٹ کلاس میچزمیں 2350 اسکور ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *