| | |

بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ،پاکستان انجام دیکھتے ہوئےبھارت نے 16 پلیئرزکا اعلان کردیا

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ،پاکستان انجام دیکھتے ہوئےبھارت نے 16 پلیئرزکا اعلان کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت نے ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے والے رشی پنت کو 2 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔19 ستمبر سے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میں انہیں شامل کیا گیا ہے۔۔

ایسا لگتا ہے کہ بھارت نے بنگلہ دیش کی پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچزمیں تاریخی کلین سوئپ فتح کے بعد اپنے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔بھارت نے 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔بھارت نے  فاسٹ بائولر یش دیال کو ٹیسٹ کیپ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔بیٹنگ میں  سرفراز خان کے ساتھ کے ایل راہول کو شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے بھارتی اسکواڈ

 روہت شرماکپتان، یشسوی جیسوال، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر ی)، دھرو جریل (وکٹ کیپر)، آر اشون، آر جدیجا، اکسر پٹیل، کلدیپ یادو ، محمد سراج، آکاش دیپ، جسپریت بمراہ، یش دیال۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *