| | | | |

جنوبی افریقا کا دورہ بنگلہ دیش،سکیورٹی وجوہ اہم،حتمی فیصلہ کب

سنچورین،کرک اگین رپورٹ

جنوبی افریقا کا دورہ بنگلہ دیش،سکیورٹی وجوہ اہم،حتمی فیصلہ کب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اگلے ماہ دورہ بنگلہ دیش کیلئے کرکٹ جنوبی افریقا نے سائرن بجایا ہے لیکن مشروط بات کی ہے۔بات یہ ہے کہ جنوبی افریقا نے اگلے ماہ 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کرنا ہے۔سیریز ورلڈ تیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور جنوبی افریقا کیلئے نہایت اہم ہے۔

حسینہ واجد حکومت برطرفی کے بعد سے سکیورٹی حالات خراب تھے جن میں اب بہتری ہے لیکن آئی سی سی نے پہلے ہی ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی اور یو اے ای منتقل کردیا۔

کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر ہے۔اگر حالات نے اجازت دی تو دورہ ہوگا،ورنہ دورہ منسوخ ہوگا۔فیصلہ اجتماعی ہوگا۔پلیئرز کو دورہ کرنے یا نہ کرنے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔فیصلہ ایک ہفتہ کے اندر ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *