| | |

پی سی بی کی کنکشن کیمپ بیٹھک،فینز کا عدم اعتماد،اہم رپورٹ

کرک اگین رپورٹ

پی سی بی کی کنکشن کیمپ بیٹھک،فینز کا عدم اعتماد،اہم رپورٹ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی اگلی کرکٹ بیٹھک پر کرکٹ فینز مایوس اور ناراض ہیں اور اسے ایک فضول کوشش سمجھتے ہیں۔وہ یہ جانتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ غلط لائن پر ہے اور اس کے چلانے والے درست لوگ نہیں ہیں۔کرکٹ کی غیر ملکی ویب سائٹ کرک انفو نے کھل کر لکھا ہے کہ

یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ اس طرح کی کسی بھی بحث، کیمپ یا میٹنگ کو شائقین کی جانب سے بڑے شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پی سی بی جانتا ہے کہ بورڈ اور گیم کے پیروکاروں کے درمیان اعتماد کی ایک بڑی خلیج موجود ہے، جو یہ نہیں مانتے کہ پاکستان کرکٹ صحیح سمت میں جا رہی ہے یا درحقیقت صحیح لوگ اسے چلا رہے ہیں۔ اگرچہ کیمپ اس اعتماد کو ختم کرنا شروع کر رہا ہے، ایسا کرنے کا واحد ٹھوس طریقہ بین الاقوامی کرکٹ میں میدان پر بہتر نتائج کو شامل کرناہے۔

کنکشن کیمپ کے نام پر 23 ستمبر کو ہائی کوچز،کپتان کے ساتھ بیٹھک ہے اور اسےکرکٹ بہتری کیلئے جانے کیا کیا نام دیئے جارہے ہیں۔اسے انگلینڈ کے 2015 کے ایکشن فاسٹ کا نام دیا جارہا ہے جب وہ ورلڈکپ کوارٹر فائنل تک نہیں کھیل سکے تھے لیکن پھر ان کی ہنگامی اصلاحات ہوئیں اور 2019 ورلڈکپ چیمپئن بن گئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *