| | | |

افغانستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی ختم کردیا گیا،براڈ کاسٹر کی اگلی پیش گوئی

گریٹر نوئیڈا،کرک اگین رپورٹ

افغانستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی ختم کردیا گیا،براڈ کاسٹر کی اگلی پیش گوئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے واحد ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بھی بارش اور خراب آئوٹ فیلڈ کی وجہ سے ختم کردیا گیا ہے۔اس طرح ٹیسٹ میچ کے پہلے تمام 3 روز ضائع ہوچکے ہیں۔آخری بار 2008 میں میرپور میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ کے پہلے 3 روز بغیر کسی سنگل بال کے ضائع ہوئے تھے اور 2016 میں 3 یا اس سے زائد روز کا ٹیسٹ متاثر ہوا تھا۔یہ میچ ڈربن میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کا تھا۔براڈ کاسٹرز نے اس خوف کا اظہار کیا ہے کہ اگلے 2 روز بھی میچ ممکن نہیں ہے۔

گریٹر نوئیڈا کا ٹیسٹ میچ 5 دن مکمل بنا بال کے ختم ہوا تو یہ ٹیسٹ ہسٹری کا ایسا 7 واں ٹیسٹ میچ ہوگا جو بنا شروع ہوئے ختم ہوجائے۔آخری بار 1998 میں ایسا ہوا تھا۔

پہلے2 روز افغانستان کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کے ساتھ بورڈ کی جانب سے شدید رد عمل تھا کہ یہ کیسا مقام دیا ہے جہاں ٹیسٹ سنٹر کی بنیادی سہولیات بھی نہ تھیں۔آج افغانستان کرکٹ بورڈ نے یوٹرن لیا اور کہا ہے کہ یہ بہترین ٹیسٹ سنتر ہے،موسم پر کسی کو کوئی اختیار نہیں۔

ابھی تک اس ٹیسٹ میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *