| |

افغانستان میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی،طالبان کا نیا فیصلہ

کابل،کرک اگین رپورٹ

افغانستان میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی،طالبان کا نیا فیصلہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ طالبان نے مستقبل میں ملک میں بتدریج کرکٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔امارت اسلامیہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں کرکٹ پر بتدریج پابندی عائد کریں گے۔سرکاری طور پر اس کی تصدیق  نہیں ہوئی ہے۔

افغانستان جس نے حال میں ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلا،اس کے ملک میں کرکٹ مقبول ہے اور ساتھ میں اس کی ٹیم تیزی سے ترقی کررہی ہے ۔طالبان نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین کرکٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لیکن اب مردوں کی کرکٹ بھی ختم کئے جانے کا پلان سامنے آیا ہے۔اسے کرک ٹریکر نے بھی رپورٹ کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *