کرک اگین رپورٹ
معین خان نے پاکستانی کپتان کے پائوں سے زمین نکال دی،کھلاڑی ایک ہی کو پسند کرتے،اسے کپتان بنائیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کی پالیسی سمیت مقرر کپتانوں پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ یہ کیا بات ہوئی کہ ایک سیریز کیلئے کپتان بنادو،پھر ہٹادو۔شاہین آفریدی کو صرف ایک سیریز میںموقع دے کر ہٹادیا گیا۔
ورلڈکپ 92 فاتح ٹیم کے سرگرم وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ شاہین کے اندر کپتانی کی بہترین کوالٹی ہے۔وہ مستقبل کا سپر کپتان بن سکتا ہے۔
معین خان نے کہا ہے کہ کھلاڑی شاہین کو پسند کرتے ہیں۔وہ ٹی 20 کے بہترین کپتان ہیں،اس کے علاوہ میں کسی کو موزوں نہیں جانتا۔انہیں کپتانی سے ہٹانا غیر منصفانہ تھا۔یہی نہیں بلکہ میرا ماننا ہے کہ تمام فارمیٹ کا کپتان بھی ایک ہو۔ایک اور بات یہ ہے کہ مسلسل تبدیلیاں ٹیم اور کپتان کو خراب کرتی ہیں۔کرکٹ بورڈ ہی کپتان کو اعتماد دے سکتا ہے جو کہ نہیں مل رہا ہے۔
خلاصہ یہ نکلا کہ معین خان نے بابر اعظم کی کپتانی کی مخالفت کردی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کپتان شاہین کو بنایا جائے۔