| | | | |

معین خان نے اعظم خان کے حوالہ سے کپتان اور سلیکٹرز پر سنگین الزامات لگادیئے

کرک اگین رپورٹ

معین خان نے اعظم خان کے حوالہ سے کپتان اور سلیکٹرز پر سنگین الزامات لگادیئے،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ معین خان نے اپنے بیٹے اعظم خان کے کیریئر کے حوالہ سے پاکستانی کپتان اور ٹیم منیجمنٹ پر الزامات عائد کئیے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی  سے بات کرتے ہوئے ورلڈکپ 1992 فاتح ٹیم کے کپتان کہتے ہیں کہ اعظم خان کو ایک انن کی بنیاد پر پہلے ایونٹ اور پھر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ۔

معین خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ کی حرکات کی وجہ سے میرے بیٹے کا اعتماد چور چور ہوا ہے۔انہوں نے ٹی 20 ورلڈکپ 2024 پر بات کی اور کہا ہے کہ یہ دیکھیں وہ امریکا کے خلاف پہلی بال پر آئوٹ ہوا۔میچ ہارے،سب ناکام ہوئے لیکن پھر اعظم خان کو وکٹ کیپر رہنے نہیں دیا،اگر دیکھاجائے تو اس سے قبل اعظم خان کو ہی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے وکٹ کیپر کی تیاری اور اعتماد دیا گیا تھا لیکن ایک بال پر کوئی بھی آئوٹ ہوسکتا،اسے ٹیم سے ہی آئوٹ کیا گیا،یہ غلط تھا۔

معین خان نے پاکستانی کپتان کے پائوں سے زمین نکال دی،کھلاڑی ایک ہی کو پسند کرتے،اسے کپتان بنائیں

معین خان نے کہا ہے کہ لگتاہے کہ یہاں کسی پلیئر کو تیارکرنے،اس پر اعتماد کرنے کی روایت ہی نہیں رہی اور اس میں کپتان سمیت سب ایک جیسے ہیں۔چاہت کپتان ہو یا انتظامیہ،جب اتنی تیزی سے تبدیلیاں کریں گے تو خاک تیاری ہوگی۔معین خان نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ  سارا قصور ہی کپتان یا ٹیم منیجمنٹ کا ہے ،اعظم خان کی غلطیاں اور خامیاں ہیں،فٹنس ایشوز ہیں،وہ بہت محنت کررہا ہے اور حد سے زیادہ محنتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *