| | | | |

ٹی 20 لیگز بدعنوانی کیلئے بڑا خطرہ،میچ فکسرزکا انٹری پوائنٹ،انکشاف

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 لیگز بدعنوانی کیلئے بڑا خطرہ،میچ فکسرزکا انٹری پوائنٹ،انکشاف۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہلیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ تو نہیں لیکن ٹی 20 لیگز بد عنوانی اور میچ فکسنگ کے شدید خطرات سے دوچار ہیں اور میچ فکسرز ہر لمحہ واردات کی تلاش میں ہیں،آئی سی سی اور اس کے ادارے یہاں براہ راست کچھ نہیں کرپاتے،کیونکہ ان پر مقامی بورڈز کی ذمہ داری ہوا کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ  ایلکس مارشل نے کیا ہے جو 7 سال کی طویل ملازمت کے بعد اگلے ماہ آئی سی سی چھوڑ رہے ہیں۔مارشل نے خبردار کیا ہے کہ نچلی سطح پر ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کو بری طرح سے چلایا جانا کھیل کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور بدعنوان ان کو انٹری پوائنٹ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔2017 میں آئی سی سی کے انٹیگریٹی یونٹ کے جنرل منیجر کے طور پر  کام شروع ہوا تھا، جس میں اے سی یو کے علاوہ سیکیورٹی اور اینٹی ڈوپنگ یونٹس شامل ہیں۔

مارشل انگلینڈ کے سابق پقلیس سربراہ ہیں،اب نومبر کے بعد اپنے پوتوں اور پوتیوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں،ان کے دور میں سری لنکا میں اعلیٰ سطح کی میچ فکسنگ،کرپشن پکڑی گئی،حکومت سری لنکا سے مل کر گرینڈ آپریشن کیا،ان کے ورلڈ چیمپئن کھلاڑی سنتھ جے سوریا ریڈار میں آئے،ان پر پابندی لگی۔بنگلہ دیش میں کئی کیسز پکڑے،شکیب الحسن جیسا نام پابندی کی لپیٹ میں رہا۔زمبابوے کے ہیتھ سٹریک پر 8 سالہ پابندی لگی۔

مارشل نے بتایا ہے کہ بے ہنگم ٹی 20 لیگز آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اور اس کی ذیلی شاخوں کے دائرہ کار سے باہر ہیں لیکن یہی خطرناک ہیں،یہاں سے کرپشن کسی بھی وقت انٹری دے سکتی ہے،اس پر زوردینا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *