شارجہ،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ کی تازہ ترین خبرین یہ ہیں کہ تاریخ کی پہلی باہمی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو جنوبی افریقا کے خلاف 107 رنزکا معمولی ہدف دیا ہے۔پروٹیز ٹیم شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے 250 ویں انٹرنیشنل ون ڈے میں 250 کے آدھے 125 رنزبنھی نہ بناسکی۔
جنوبی افریقا شارجہ میں کرکٹ کھیلنا بھول گیا۔افغانستان نے پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں ایسا جکڑا کہ پروٹیز 50 اوورز بھی نہ کھیل سکے،ایک موقع پر تو 36 پر 7 وکٹیں گری تھیں،ایسا لگتا تھا کہ جیسے 50 بھی پورے نہ ہوں،اس کے بعد افغانستان کے بائولرز کے خلاف باقی بیٹرز رنزبنانے کی بجائے دیوار بننا پسند کرنے لگے۔نتیجہ میں ٹوٹل 100 سے اوپر چلا گیا۔
ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے والے ریان ملڈر نے 52 رنزبناکر اپنی ٹیم کوق مکمل تباہی سے بچالیا ہے۔پوری ٹیم 33.3 اوورز میں 106 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی،یہ ایک روزہ کرکٹ میں جنوبی افریقا کا کم ترین ون ڈے اسکور بھی ہے۔پروٹیز ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ جاسکے۔
جنوبی افریقا بمقابلہ افغانستان،پروٹیز کو شارجہ کے ریکارڈ ون ڈے میں اترتے ہی جھٹکا
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 7 اوورز میں 35 رنز دے کر 4 اور اے ایم غفار نے 10 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔راشد خان نے 2 وکٹیں لیں۔