پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ویمنز،دوسرے ٹی 20 میں میزبان ٹیم نے بڑا اسکور کردیا
| | | | |

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ویمنز،دوسرے ٹی 20 میں میزبان ٹیم نے بڑا اسکور کردیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ویمنز،دوسرے ٹی 20 میں میزبان ٹیم نے بڑا اسکور کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ویمنز ٹی 20 سریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے اپنی پوزیشن سے بڑا ٹوٹل اسکور کردیا۔4 وکٹ پر 181 اسکور کئے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے میزبان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے اننگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا اور ابتدا سے ہی مہمان ٹیم کے بولرز کی جم کر دھلائی کی۔مہمان ٹیم کی جانب سے کولی ٹائرون نے بائولنگ کا آغاز کیا تو پہلی ہی بال امپائر نے ‘نو بال’ قرار دے دی، یوں منیبہ علی نے چوکا لگا کر ٹیم کےلئے رنز کا آغاز کیا، لیڈی ‘بابر اعظم’ گل فیروزہ نے بھی گزشتہ میچ کی خفت کا ازالہ چوکا لگا کر کیا۔ لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکی اور 10 کے انفرادی سکور پر اونچی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شیکو کونے کی گیند پر ڈی کلرک کو اپنا کیچ تھما بیٹھیں، ان کی اننگ میں 2 چوکے شامل تھے۔

آئی سی سی ویمنز ٹرافی کی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی ،فوٹو سیشن

ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے آنے والی سدرہ آمین نے اوپنر منیبہ علی کے ساتھ ملکر ٹیم کے سکور کارڈ کو آگے بڑھایا۔ 74 کے مجموعی سکور پر منیبہ علی 34 گیندوں پر 45 سکور بنا کر ڈیرکسن کی گیند پر بولڈ ہوگئی، ان کی اننگ 6 چوکوں 2 چھکوں سے مزین تھی۔تیسری وکٹ کی شراکت میں 26 رنز بنے، سدرہ امین 25 گیندوں پر 28 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔کپتان فاطمہ ثناء اور ندا ڈار نے تیز رفتاری سے رنز بناتے ہوئے 60 رنز کی پارٹنرشپ جوڑی، ندا ڈار 21 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ڈیکرسن کے ہاتھوں کیچج آؤٹ ہوگئی، ان کی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے۔فاطمہ ثناء نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں جانب خوبصورت شاٹس کھیلی اور شائقین سے داد وصول کی، ان کی اننگ میں 3 چوکے 2 چھکے شامل تھے، انہوں نے 37 رنز بنائے، اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ ان کا ساتھ عالیہ ریاض نے دیا انہوں نے طوفانی 17 رنز 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بنائے، ان کی اننگ میں 2 چوکے 1 چھکا شامل تھا۔ اسطرح مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 182 رنز کا ٹارگٹ ملاہے۔ندا ڈار کے 2000 ٹی رنز بھی مکمل ہوئے۔

پاکستان جنوبی افریقا ویمنز ٹی 20 ٹاس،ورلڈکپ ٹرافی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *