بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ،بابر اعظم کی سنچری،3 ٹیمیں پلے آف میں داخل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں الائیڈ بینک اسٹالیئنز۔ یوایم ٹی مارخورز اور لیک سٹی پینتھرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔اس کے ساتویں میچ میں الائیڈ بینک اسٹالیئنز نے اینگرو ڈولفنز کو 174 رنز سے ہرادیا۔
بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ، یوایم ٹی مارخورزنےاینگرو ڈولفنز کو 92 رنز سے ہرادیا
اس میچ کی خاص بات اسٹالیئنز کے بابراعظم کی ناقابل شکست سنچری تھی جو لسٹ اے ون ڈے میں ان کی 30 ویں سنچری ہے۔اسٹالیئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔جواب میں ڈولفنز کی ٹیم 25 اوورز میں صرف 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بابراعظم پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔اسٹالیئنز کے اوپنرز شان مسعود اور یاسرخان نے ٹیم کو 76 رنز کا اچھا آغاز دیا۔شان مسعود 34 اور یاسر خان 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم اور طیب طاہر نے اسکور میں 57 رنز کا اضافہ کیا۔طیب طاہر33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان محمد حارث صرف 6 رنز بناپائے۔ حسین طلعت نے 23 رنز اسکور کیے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،پاکستان کے کارڈز کیسے تمام،فائنل کیوں ناممکن،خود سوچیں
بابراعظم نے اپنے سامنے گرنے والی وکٹوں کے باوجود ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 100گیندوں پر104 رنز ناٹ آؤٹ کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس میں3 چھکے اور7 چوکے شامل تھے۔انہوں نے حارث رؤف کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 41 رنز کا اضافہ کیا جس میں حارث کا حصہ صرف 3 رنز تھا۔اسٹالیئنز کی مؤثر بولنگ کے سامنے ڈولفنز کی بیٹنگ لائن کسی بھی موقع پر سنبھل نہ سکی ۔صرف60 رنز پر آدھی ٹیم ڈگ آؤٹ میں واپس جاچکی تھی۔ صاحبزادہ فرحان 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔جہانداد خان نے 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ مہران ممتاز نے بھی تین کھلاڑیوں کو 14 رنز دے کر آؤٹ کیا۔حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ٹورنامنٹ کا آٹھواں میچ کل یو ایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز کو کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
مختصر اسکور۔
اسٹالیئنز۔ 271 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 50 اوورز ) ۔بابراعظم 104 ناٹ آؤٹ ۔ یاسر خان 46 ۔
ڈولفنز۔ 97 رنز ( 25 اوورز ) ۔ صاحبزادہ فرحان 32۔ مہران ممتاز 14 / 3 وکٹ جہانداد خان 18 / 3 وکٹ